24
دبئی( مانیٹرنگ ڈیسک)رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری نے سابق وزیراعظم عمران خان کی زندگی کو درپیش خطرات کے حوالے سے کہا ہے کہ انہیں علاج کے لیے مکمل منصفانہ اور جائز سہولتیں ملنی چاہئیں۔آصفہ بھٹو زرداری نے موجودہ سیاسی بحران کے حوالے سے غیر ملکی میڈیا کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ عمران خان کی زندگی کو درپیش خطرات کو نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی شخص یہ کہتا ہے کہ اس کی زندگی کو خطرہ ہے تو ہمیں اس کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات سنجیدگی سے کرنے چاہیے۔