کراچی ( اباسین خبر)محکمہ موسمیات کراچی کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم خشک رہنے اور دن میں دھوپ ہونے کا امکان ہے۔آج شہر کی صبح میں دھند کی وجہ سے حد نگاہ متاثر رہی، جو اس وقت 3 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ شہر کا درجہ حرارت اس وقت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 90 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔جنوب مشرقی ہوائیں 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، تاہم کم ہواوں کی موجودگی کے باعث فضائی معیار خراب ہو چکا ہے۔ ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی کا فضائی معیار غیر صحت بخش ہے اور شہر کا ہوا کا معیار 159 ریکارڈ کیا گیا ہے، جو عالمی سطح پر آلودہ ترین شہروں میں ساتویں نمبر پر ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ شہریوں کو فضائی آلودگی سے بچا کے لیے احتیاطی تدابیر اپنانے کی سفارش کی گئی ہے۔
شہر قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم، فضائی آلودگی بڑھنے کا خدشہ
23