اسلام آباد( اباسین خبر)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے موسم کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق ایک نئی مغربی لہر پورے پاکستان میں بارش، برفباری اور اسموگ کا سبب بنے گی۔این ڈی ایم اے کے مطابق، نئی مغربی لہر آج سے ملک کے مغربی حصوں پر اثر انداز ہوگی، جس کے نتیجے میں مختلف علاقوں میں آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ ملک کے مغربی اور بالائی علاقوں میں بارش، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ پہاڑی علاقوں میں برفباری ہو سکتی ہے، جبکہ خطہ پوٹھوہار اور اس کے گرد و نواح میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن سمیت بالائی خیبرپختونخوا میں بارش اور گرج چمک کے ساتھ برفباری کی توقع ہے۔دریں اثنا، پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں زیادہ تر خشک موسم رہے گا، تاہم اسموگ اور دھند کا امکان برقرار رہے گا۔ مقامی حکام اور عوام کو چوکس رہنے اور ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔شمالی اور پہاڑی علاقوں کے رہائشیوں کو پھسلن والی سڑکوں پر سفر کے دوران احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نئی مغربی لہر پورے ملک میں بارش، برفباری اور اسموگ کا سبب بنے گی، این ڈی ایم اے
21