ممبئی ( شو بز ڈیسک)بھارتی میڈیا میں یہ افواہیں دوبارہ گردش کر رہی ہیں کہ بالی ووڈ کی معروف اسٹار جوڑی ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کے درمیان علیحدگی ہو گئی ہے۔ یہ افواہیں اس وقت شدت اختیار کر گئیں جب دبئی کی ایک تقریب میں ایشوریا رائے کے نام کے ساتھ “بچن” کا تذکرہ نہیں کیا گیا۔ جب اداکارہ کو اسٹیج پر مدعو کیا گیا تو اسکرین پر ان کا نام صرف “ایشوریا رائے” دکھایا گیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر علیحدگی کی خبریں دوبارہ پھیل گئیں۔اس سے پہلے بھی ایشوریا رائے کے انسٹاگرام اکانٹ سے ان کے نام کے ساتھ “بچن” غائب ہو چکا تھا، اور ایک تقریب میں بھی انہوں نے ایوارڈ وصول کرتے وقت اپنے نام کے ساتھ “بچن” کا استعمال نہیں کیا تھا۔ ان تمام واقعات کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اس پر تبصرے کیے، جن میں کچھ نے یہ بھی کہا کہ ایشوریا پہلے سے زیادہ فریش نظر آ رہی ہیں۔تاہم، ابھی تک ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی طرف سے اس بارے میں کوئی واضح ردعمل نہیں آیا ہے۔
ایشوریا رائے کے نام سے بچن غائب، ابھیشیک سے علیحدگی کی افواہوں میں پھر شدت
26