32
لاہور( شو بز ڈیسک)معروف اداکارہ حریم فاروق نے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں دھوکے سے دوسری شادی کرنا ایک معمول بن چکا ہے۔ایک انٹرویو کے دوران حریم فاروق نے اس بات کا اظہار کیا کہ پاکستان میں تقریبا ہر دوسرے گھر میں دوسری شادی جیسے مسائل موجود ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ اگرچہ اسلام میں دوسری شادی کی اجازت ہے اور اس پر کوئی پابندی نہیں ہے، مگر جو مسئلہ سامنے آ رہا ہے وہ یہ ہے کہ مرد دھوکے سے دوسری شادی کرتے ہیں۔حریم فاروق نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اس طرح کی شادیوں کے اثرات پورے خاندان پر پڑتے ہیں اور یہ معاشرتی طور پر ایک بڑا مسئلہ بنتا جا رہا ہے۔