کراچی( کامرس ڈیسک)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کا سلسلہ برقرار ہے۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک مارکیٹ کے ہنڈرڈ انڈیکس میں 457 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد 100 انڈیکس 98 ہزار 256 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ ایک وقت میں 100 انڈیکس 99 ہزار 317 پوائنٹس کی سطح پر بھی پہنچا۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کاروبار کے آخری روز سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 97 ہزار 798 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، اور اس دن 34 ارب 17 کروڑ 81 لاکھ 39 ہزار 241 روپے مالیت کے 51 کروڑ 48 لاکھ 62 ہزار 473 شیئرز کا لین دین ہوا تھا۔دوسری جانب، پاکستان روپے کی قدر میں استحکام آ رہا ہے، انٹر بینک میں آج ڈالر 6 پیسے سستا ہوا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 277.76 روپے سے کم ہو کر 277.70 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان برقرار، ہنڈرڈ انڈیکس میں 99 ہزار کی سطح پھر عبور
22