25
اسلام آباد( اباسین خبر)اسلام آباد انتظامیہ نے سی آئی اے کی بلڈنگ آئی نائن کو سب جیل قرار دے دیا ہے، اور چیف کمشنر اسلام آباد نے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق، سی آئی اے کی بلڈنگ کو آرٹیکل پریزنرز ایکٹ 1894 کے سیکشن 3 کے تحت سب جیل قرار دیا گیا ہے۔اس میں مزید کہا گیا کہ سب جیل بنانے کی منظوری وزارتِ قانون اور پارلیمانی افیئرز نے دی ہے، جو اسلام آباد انتظامیہ کی درخواست پر دی گئی۔چیف کمشنر اسلام آباد کے نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا کہ حالیہ احتجاج میں گرفتار ہونے والے افراد کو اس سب جیل میں رکھا جائے گا۔