لاہور( اباسین خبر)وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے پولیس اہلکاروں پر حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔مریم نواز نے احتجاجی مظاہرین کی طرف سے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ اور دیگر حملوں پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “ایس پی، ڈی ایس پی، ایس ایچ او سمیت 20 سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں، جو افسوسناک ہے۔ مظاہرین کے پاس شارٹ مشین گن، آنسو گیس، چاقو اور ماسک جیسے سامان بھی دیکھے گئے۔”انہوں نے مزید کہا کہ “مظاہرین کے حملوں میں ایسا اسلحہ استعمال کیا گیا جو صرف پولیس کے پاس ہوتا ہے۔ غازی بروتھا، میانوالی، ہزارہ موٹروے اور دیگر مقامات پر فائرنگ کی گئی۔ پنجاب پولیس کو پہلے بھی تصادم سے بچانے کے لیے غیر مسلح رکھا گیا تھا، اور اب بھی غیر مسلح ہے۔”مریم نواز نے کہا کہ “پچھلے احتجاج میں بھی ایک کانسٹیبل شہید اور 25 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ ایک صوبے کی پولیس کا دوسرے صوبے پر سرکاری وسائل سے حملہ قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔ یہ احتجاج نہیں، بلکہ مسلح دہشت گردی کی تحریک ہے، جس میں سرکاری وسائل کا استعمال ہو رہا ہے۔”
مریم نواز کی پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے پولیس اہلکاروں پر حملےکی مذمت
26