باکو( مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطہ رومینہ خورشید عالم نے کہا کہ عالمی برادری کو ماحولیاتی خطرات کے خلاف پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرنی چاہیے۔آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں جاری اقوام متحدہ کے کاپ 29 اجلاس کے موقع پر پاکستان کی درخواست پر موسمیاتی اور قدرتی آفات کے خطرات کے لیے مالی تحفظ اور انشورنس کی حمایت کے حوالے سے گلوبل شیلڈ کے تحت ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رومینہ خورشید عالم نے کہا کہ پاکستان کاپ 29 میں گلوبل شیلڈ سے فائدہ اٹھانے والا پہلا ایشیائی ملک بن گیا ہے۔رومینہ خورشید عالم نے مزید کہا کہ پاکستان نے آب و ہوا سے پیدا ہونے والے خطرات کے پیش نظر مالی تحفظ بڑھانے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے، اور گلوبل شیلڈ کے تحت پاکستان کی حکمت عملی عالمی شراکت داری اور جدید مالیاتی آلات کے استعمال کی بہترین مثال ہے۔
عالمی برادری ماحولیاتی خطرات کیخلاف پاکستانی کوششوں کی حمایت کرے: رومینہ خورشید
27