اسلام آباد ( اباسین خبر)190 ملین پانڈز ریفرنس میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی۔قبل ازیں عدالت نے ملزمان کو 342 کے سوالات کے جوابات جمع کرانے کی ہدایت کی تھی، تاہم آج بھی ملزمان نے جوابات داخل نہیں کرائے۔ بشری بی بی عدالت میں پیش نہیں ہو سکیں اور ان کی جانب سے طبی بنیادوں پر حاضری سے ایک روزہ استثنا کی درخواست منظور کر لی گئی۔دوران سماعت نیب کے وکلا نے کہا کہ ملزمان نے استثنا کے باوجود اپنا پلیڈر مقرر نہیں کیا۔بعد ازاں، عدالت نے کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے جمعہ، 22 نومبر تک ملتوی کر دی۔
190 ملین پاؤنڈز کیس؛ ملزمان پیش ہوئے نہ جوابات جمع کرائے، سماعت ملتوی
37