کراچی( اباسین خبر) سچل کے علاقے اسکیم 33 جمالی پل کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 9 بچوں کا باپ جاں بحق ہوگیا، رواں سال ڈاکووں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شہریوں کی تعداد 101 ہوگئی۔ مقتول کی لاش قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی جہاں اسکی شناخت 61 سالہ سید محمد انورشاہ ولد شاہت شاہ کے نام سے کی گئی جو مکان نمبر 887 دستگیر کالونی لطیف آباد حیدر آباد کا رہائشی اور9 بچوں کا باپ تھا۔مقتول انورشاہ کے برادرنستبی سید ظفرشاہ نے میڈیا کو بتایا کہ وہ اوران کا مقتول بہنوئی جمالی پل بندو خان ہوٹل کے قریب موجود ورکشاپ کی بالائی منزل پرسوئے ہوئے تھے، صبح چاربج کر20 پرورکشاپ کے باہرکسی کی موجودگی محسوس کرکے مقتول نے آوازلگائی تومیں بھی اٹھ گیا ورکشاپ کے باہرممکنہ طورپرچوری یا ڈکیتی کی غرض سے آئے 2 ملزمان موجود تھے۔مسلح ملزمان نے انہیں نیچے اترکرآنے کا کہا توبہنوئی نے چھت پرپڑا پتھر مسلح ملزمان کومارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے باعث بہنوئی کوایک گولی بازوکوچھوتی ہوئی پیٹ میں جا لگی اوروہ موقع پرہی جاں بحق ہوگئے، مسلح ملزمان لوڈنگ رکشہ اپنے ساتھ لائے تھے، فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرارہوگئے۔
کراچی میں ڈکیتوں نے ایک اور گھر اجاڑدیا، 9 بچوں کا باپ قتل
36