کوئٹہ ( اباسین خبر)صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے بین الصوبائی روٹس پر چلنے والی تمام کوچز کو آج دن کے وقت سفر کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔سیکریٹری آر ٹی اے کے مطابق، کچھ ناگزیر وجوہات کی بنا پر رات کے وقت سفر سے گریز کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ٹرانسپورٹرز کو اس بات کا پابند بنایا گیا ہے کہ وہ دن کے اوقات میں ہی سفر کریں۔دوسری جانب، یونٹی چوک پر بچے کے لواحقین اور سیاسی جماعتوں کے اکابرین کا دھرنا چھٹے روز بھی جاری ہے، جس کے باعث اسکول، دفاتر اور کالجز جانے والے طلبا و طالبات کو متبادل راستوں سے سفر کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ ایک ماہ سے بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ہفتہ قبل کوئٹہ سے ٹرین آپریشن بھی معطل کر دیا گیا تھا۔
کوئٹہ سے بین الصوبائی روٹس پر چلنے والی کوچز کو دن کے وقت سفر کرنیکی ہدایت
37