لاہور( اباسین خبر)لاہور اور پنجاب بھر میں سموگ کی شدت میں کمی کے بعد تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہو گئیں۔ صوبے بھر میں فزیکل کلاسز کے ساتھ تدریسی عمل کا آغاز ہوگیا ہے۔ سکولوں کے کھلنے کا وقت صبح پونے 9 بجے سے پہلے نہیں ہوگا، اور طلبہ و اساتذہ کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ سکولوں میں بیرونی کھیلوں اور ہم نصابی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، جبکہ ٹریفک کے دبا سے بچنے کے لیے کلاس وائز سکول کی چھٹی کا وقت متعین کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔دوسری جانب لاہور آلودگی کے لحاظ سے دنیا کے دوسرے سب سے زیادہ آلودہ شہر کے طور پر برقرار ہے۔ شہر میں سموگ کی اوسط شرح 288 ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ امریکن قونصلیٹ کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 507 تک پہنچ گیا ہے۔
سموگ میں کمی: پنجاب بھر میں تعلیمی سرگرمیاں بحال
26