اسلام آباد( اباسین خبر)سپریم کورٹ کے 7 رکنی آئینی بنچ نے کام نہ کرنے والے سرکاری عہدیداروں کو برطرف کرنے سے متعلق درخواست کو خارج کر دیا۔ جسٹس امین الدین کی سربراہی میں ہونے والی سماعت میں جسٹس عائشہ ملک نے درخواست گزار سے کہا کہ اگر آپ نے سرکاری افسران کے کام نہ کرنے کی نشاندہی کرنی ہے تو متعلقہ اداروں سے رجوع کریں۔جسٹس محمد علی مظہر نے بھی کہا کہ درخواست میں کسی سرکاری افسر کا ذکر نہیں کیا گیا۔ جسٹس جمال مندوخیل نے مزید سوال کیا کہ درخواست گزار یہ بتائیں کہ ان کا کون سا کام نہیں ہوا؟ کیا ہم تمام سرکاری افسران، صدر، وزیراعظم، سپیکر اور اسمبلی ممبران کو برطرف کر دیں؟آخرکار، سپریم کورٹ نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دیا۔
کام نہ کرنیوالے عہدیداران کو برطرف کرنے کی درخواست خارج
30