12
کراچی( اباسین خبر)گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ایران کے سفیر رضا امیری مقدم کی ملاقات ہوئی، جس میں دونوں رہنماں نے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران، رضا امیری مقدم نے پرچم کشائی کی اور شجر کاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اس موقع پر کہا کہ ایران کے ساتھ تعلقات ہمیشہ اہمیت رکھتے ہیں اور پاکستان ایران تعلقات سے بھرپور فائدہ حاصل کرنا چاہتا ہے۔ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران پاکستان کو معاشی اور دفاعی لحاظ سے مضبوط دیکھنا چاہتا ہے، اور دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید بہتری لانے کی خواہش کا اظہار کیا۔