لاہور( سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے حوالے سے بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے سے انکار کے بعد ہائبرڈ ماڈل کی باتیں شدت اختیار کر گئی ہیں، جس میں بھارت کے میچز کسی دوسرے ملک، جیسے یو اے ای میں کرائے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اپنے موقف پر قائم ہے اور پوری ٹورنامنٹ کی میزبانی پاکستان میں کرنے کے لیے پرعزم ہے۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ایونٹ کی پاکستان میں میزبانی کے لیے بھرپور کوششیں شروع کر دی ہیں، اور ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اس ایونٹ کے انعقاد سے نہ صرف کرکٹ کا فروغ ہو گا بلکہ عالمی کرکٹ میں پاکستان کی ساکھ کو بھی مزید مستحکم کیا جا سکتا ہے۔رپورٹس کے مطابق آئی سی سی اور بھارتی کرکٹ بورڈ کا دبا ہے کہ اگر پی سی بی ہائبرڈ ماڈل کو تسلیم نہیں کرتا تو پاکستان سے میزبانی کا حق چھین کر کسی اور ملک، خاص طور پر جنوبی افریقہ کو دیا جا سکتا ہے۔آئی سی سی نے بھارت کے سیکیورٹی خدشات کو دور کرنے کے لیے ایک تجویز پیش کی ہے جس میں بھارتی ٹیم کے میچز یو اے ای منتقل کرنے کی بات کی گئی ہے، تاہم یہ تجویز بھی اس بات پر منحصر ہے کہ فائنل کی میزبانی لاہور میں رکھی جائے تاکہ پاکستان کی میزبانی کے حقوق کو برقرار رکھا جا سکے۔اس وقت پی سی بی کے لیے سب سے بڑا چیلنج یہ ہے کہ وہ آئی سی سی اور بھارتی بورڈ کے دبا کا مقابلہ کرتے ہوئے ایونٹ کی مکمل میزبانی اپنے ملک میں کرنے کے حق میں فیصلہ کرے، کیونکہ اگر ہائبرڈ ماڈل اپنایا گیا تو پاکستان کی کرکٹ کمیونٹی میں اس فیصلے کو شدید تنقید کا سامنا ہو سکتا ہے۔
چیمپئینز ٹرافی؛ ہائبرڈ ماڈل پر نہ ہوا تو کون میزبان ہوگا؟
19