ممبئی( شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شردھا کپور نے ایک نوجوان کے اشتہاری بورڈ پر ویڈیو تبصرے پر ہنسی کا اظہار کیا۔ یہ ویڈیو ممبئی ایکسپریس وے پر بنائی گئی، جہاں ایک نوجوان نے شردھا کپور کے برانڈڈ اشتہار پر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ویڈیو میں نوجوان موٹرسائیکل پر سوار ہو کر سائیڈ پر رکا اور موبائل کیمرے سے شردھا کپور کے اشتہاری بورڈ کی تصویر بناتے ہوئے کہا کہ “اگر ایکسپریس وے پر ایسے اشتہارات لگیں گے تو ملک کے نوجوان خطرے میں ہیں، یہ اشتہارات تھوڑے خطرناک ہیں”۔ نوجوان کا کہنا تھا کہ ایسے اشتہارات نہیں ہونے چاہئیں۔شردھا کپور نے اس ویڈیو کو انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے اس پر دلچسپ تبصرہ کیا اور اپنے چہرے پر پسینے کے ساتھ سر پر ہاتھ مارنے والے ایموجی کے ساتھ ویڈیو کا اشتراک کیا۔ اداکارہ نے ویڈیو کا یہ مزاحیہ ردعمل اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیا، جس پر سوشل میڈیا پر کئی افراد نے تبصرے کیے۔یاد رہے کہ شردھا کپور اپنے سوشل میڈیا اکانٹس پر مزاحیہ اور دلچسپ پیغامات شیئر کرتی ہیں اور اس ویڈیو پر بھی ان کا ردعمل مثبت اور تفریحی تھا۔ایک حالیہ انٹرویو میں، شردھا کپور نے بتایا کہ وہ پیشہ ورانہ مشورے کے لیے اپنے والد سے رجوع کرتی ہیں کیونکہ وہ فلم انڈسٹری میں والد کی ثابت قدمی اور ہمت سے بخوبی واقف ہیں۔
شردھا کپور نے نوجوان کے ویڈیو تبصرے پر قہقہے لگادیے
24