اسلام آباد( اباسین خبر)چیف جسٹس یحیی آفریدی نے طویل عرصے سے زیر التوا ٹیکس مقدمات نمٹانے کا فیصلہ کر لیا۔چیف جسٹس کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس میں زیر التوا ٹیکس مقدمات کے حل کے لیے اقدامات پر غور کیا گیا، جس میں چیئرمین ایف بی آر، اٹارنی جنرل، سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور محسن عزیز نے شرکت کی۔ اجلاس کے بعد اعلامیہ جاری کیا گیا۔چیف جسٹس نے سپریم کورٹ میں 97 ارب روپے کے زیر التوا ٹیکس مقدمات پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ سپریم کورٹ میں 3496 ٹیکس مقدمات بھی زیر التوا ہیں۔اس سلسلے میں رجسٹرار سپریم کورٹ، ایف بی آر حکام اور معاشی ماہرین پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جو ان مقدمات کو نمٹانے کے لیے تجاویز پیش کرے گی۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا زیر التوا ٹیکس مقدمات نمٹانے کا فیصلہ
21