اسلام آباد(اباسین خبر)چین کے صدر شی جن پنگ نے وزیراعظم شہباز شریف کی سالگرہ پر تہنیتی خط لکھا ہے۔شی جن پنگ نے تہنیتی خط میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی اور نیک تمناں کا اظہار کیا۔انہوں نے خط میں کہا کہ پاکستان اور چین کٹھن اور اچھے وقتوں کی سٹریٹیجک تعاون کے شراکت دار ہیں، تاریخ گواہ ہے کہ دونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے پر بھروسہ کیا اور ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔چینی صدر کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے مابین ایسا مضبوط رشتہ قائم ہوا جس پر بدلتا ہوا بین الاقوامی منظر نامہ کبھی اثر انداز نہیں ہوا، چین پاکستان تعلقات کی مضبوطی میرے لئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔شی جن پنگ نے خط میں مزید لکھا کہ آپ کے ساتھ مل کر سٹریٹیجک تعاون کے فروغ اور سی پیک کی تعمیر کیلئے کام کرنے کا خواہاں ہوں۔
چینی صدر شی جن پنگ کا وزیراعظم شہبازشریف کی سالگرہ پر تہنیتی خط
40