بنوں( اباسین خبر)افسران کا حکم نہ ماننے پر 11 پولیس اہل کاروں کو ملازمت سے فارغ کردیا گیا۔ڈی پی او بنوں ضیا الدین کے مطابق افسران کے احکامات نہ ماننے پر بنوں پولیس کے 11 اہل کار ملازمت سے فارغ کردیے گئے۔ پولیس اہل کاروں کو پولیو ڈیوٹی کے لیے لکی مروت بھیجا جانا تھا، جہاں پر پولیو ڈیوٹی سے انکار پر 11 اہل کاروں کو برخاست کردیا گیا ہے۔ملازمت سے برخاست کیے گئے پولیس اہل کاروں میں ہیڈ کانسٹیبل ، لوئر ہیڈ کانسٹیبل اور ڈرائیور بھی شامل ہیں۔ہیڈ کانسٹیبل شیر اسلم، ہیڈ کانسٹیبل میر زمان،ایف سی ذہین اللہ، ایف سی فرید اللہ، ایف سی توصیف اللہ، ایل ایچ سی حضرت اللہ، ایف سی ایم قیاز، ایل ایچ سی بختیار، ایف سی فرمان اللہ، ایف سی انور علی شاہ کو ملازمت سے برخاست کیا گیا ہے۔
بنوں؛ افسران کا حکم نہ ماننے پر 11 پولیس اہل کار ملازمت سے فارغ
47