46
کراچی ( شو بز ڈیسک)لالی ووڈ و ڈرامہ انڈسٹری کی معروف خوبرو اداکارہ ثنا جاوید نے اپنے سوشل میڈیا اکانٹ پر نئی تصویریں شیئر کی ہیں۔جیو انٹرٹینمنٹ کے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل خانی میں اپنی جاندار اداکاری کے سبب شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ ثنا جاوید آئے دن مداحوں کو اپنے حسن کے جلوے دکھاتی رہتی ہیں۔رواں سال کے آغاز میں قومی کرکٹر شعیب ملک کے ساتھ شادی کے بعد ثنا جاوید کی شہرت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ثنا جاوید نا صرف بہترین اداکارہ بلکہ باصلاحیت ماڈل بھی ہیں جو اپنی فٹنس پر بھرپور توجہ دیتی ہیں۔