کوئٹہ( ابا سین خبر) پارلیمانی سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی میر لیاقت لہڑی نے کہا ہے کہ ربیع الاول تمام مسلمانوں کیلئے مقدس و مبارک مہینہ ہے جس میں حضور پاک ۖ رحمت اللعالمین بن کر تشریف لائے اور جہالت کے اندھیروں کو مٹاکر دنیا کو ایمان کی روشنی سے منور کیا۔ ایک بیان میں لیاقت لہڑی نے کہا کہ جشن میلاد النبی ۖ منانے کا مقصد صرف خوشی کا اظہار کرنا نہیں بلکہ یہ دن ہمیں اپنا محاسبہ کرنے کا موقع بھی دیتا ہے ،آج کے دن اس بات کا جائزہ لینا چاہئے کہ ہم رسول اللہ ۖ کے بتائے ہوئے اصولوں اور تعلیمات پر کہاں تک عمل کررہے ہیں ، ہمیں یہ عہد کرنا ہوگا کہ اپنی زندگی کو مکمل اسلامی ضابطہ حیات کے مطابق ڈھالیں اور اپنے اندر سچے مومن اور پکے مسلمان کی خوبیاں پیدا کرنے کی کوشش کریں گے ۔
نبی کریمؐ نے دنیا سے جہالت کے اندھیروں کو ختم کیا‘ لیاقت لہڑی
83