24
لند ن ( شوبز ڈیسک)عالمی شہرت یافتہ امریکی پاپ گلوکار مائیکل جیکسن کے بڑے بھائی گلوکار ٹیٹو جیکسن 70 سال کی عمر میں چل بسے۔ٹیٹو جیکسن کی موت کی خبر ان کے بیٹوں نے انسٹاگرام پوسٹ میں دی، انہوں نے کہا کہ ہم بھاری دل کے ساتھ اعلان کررہے ہیں کہ ہمارے پیارے والد ٹیٹو جیکسن اب ہمارے ساتھ نہیں ہیں۔گلوکار کے بیٹوں نے کہا کہ ہم اپنے والد کی موت پر غمزدہ اور دل شکستہ ہیں، ہمارے والد ایک ناقابل یقین انسان تھے جنہوں نے ہمیشہ ہر ایک کے ساتھ بھلائی کی۔