54
لاہور( ہیلتھ ڈیسک)پنجاب میں دل کے مریض بچوں کو مفت علاج فراہم کرنے اور آپریشن کا آغاز کردیا گیا۔دل کے مریض بچوں کا چیف منسٹر چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت مفت علاج اور آپریشن کیے جائیں گے۔ مریم کی مسیحائی نامی پروگرام کے تحت ہر سال دل کے مریض 5 ہزار سے زائد بچوں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جائیں گے۔ وزیر اعلی مریم نوازنے پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت چائلڈ سرجری کارڈ تقسیم کیے۔ پروگرام کے تحت سرکاری اسپتالوں میں جگہ نہ ہونے پر مریض بچے کا پرائیوٹ اسپتال میں آپریشن ہوگا۔