زمبابوے نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا

زمبابوے نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا

Sep 15, 2026|ویب ڈیسک

ہرارے (سپورٹس ڈیسک) زمبابوے نے آسٹریلیا کے خلاف 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی کپتان سکندر رضا کو ٹیم کی قیادت سونپ دی۔کرکٹ زمبابوے کے مطابق مستقل کپتان رچرڈ نگاراوا کمر کے نچلے حصے کی انجری سے صحتیاب ہورہے ہیں، جس کے باعث وہ سیریز میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ ان کی عدم موجودگی میں سکندر رضا آسٹریلیا کے خلاف زمبابوے کی کپتانی کریں گے۔زمبابوے کے اسکواڈ میں سکندر رضا (کپتان)، بین کرن، بلیسنگ موزارابانی، بریڈ ایوانس، برینڈن ٹیلر، برائن بینیٹ، کریگ ایرون، ارنسٹ مسوکو، گریم کریمر، انوسنٹ کایا، نیومین نیامہوری، ریان برل، تادیواناشے مارومانی، ویلنگٹن مساکادزا اور ویسلے مادھیویرے شامل ہیں۔دونوں ٹیموں کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کا پہلا مقابلہ کل ہرارے میں ہوگا، جبکہ دوسرا میچ 18 ستمبر اور تیسرا 20 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔واضح رہے کہ زمبابوے اور آسٹریلیا کے درمیان آخری ون ڈے سیریز 2022ء میں آسٹریلیا میں ہوئی تھی، جبکہ آسٹریلوی ٹیم 12 سال بعد زمبابوے کا دورہ کررہی ہے۔