بھارتی فورسز میں خودکشیاں، ذہنی دباؤ اور انتظامی ناکامیوں کا انکشاف

بھارتی فورسز میں خودکشیاں، ذہنی دباؤ اور انتظامی ناکامیوں کا انکشاف

Sep 15, 2026|ویب ڈیسک

نئی دہلی( مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی سکیورٹی فورسز میں ذہنی دباؤ، کمزور حوصلے اور خودکشی کے بڑھتے واقعات نے مودی حکومت کی پالیسیوں پر سنجیدہ سوالات کھڑے کردیے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق مالی مشکلات اور قرض کے دباؤ سے پریشان سی آر پی ایف کانسٹیبل پون کمار نے پھندا لگا کر اپنی زندگی ختم کرلی۔بھارتی جریدے ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بہار کے کشن گنج کیمپ میں تعینات 24 سالہ ایس ایس بی اہلکار نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔رپورٹ کے مطابق قرض اور شدید ذہنی دباؤ کا شکار 24 سالہ اتر پردیش پولیس کانسٹیبل آشیش ورما نے بھی دورانِ ڈیوٹی خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کردیا۔ان واقعات نے بھارتی فورسز میں اہلکاروں کو درپیش مالی مسائل، ذہنی دباؤ اور انتظامی نظام سے متعلق خدشات کو مزید نمایاں کردیا ہے۔