مستونگ آپریشن، کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت 3 دہشت گرد ہلاک
Sep 15, 2026|ویب ڈیسک
کوئٹہ (اباسین خبر) بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔حکومت بلوچستان نے آپریشن کی کامیابی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف سکیورٹی اداروں کی کوششوں اور عزم کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔معاون وزیراعلیٰ و ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند کے مطابق فورسز نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے دہشت گردوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھی، جس کے بعد بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ان کی گاڑی کو کواڈ کاپٹر کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔شاہد رند نے بتایا کہ حملے میں گاڑی سوار کالعدم تنظیم کا کمانڈر نقیب سمیت تینوں دہشت گرد موقع پر ہلاک ہوگئے، جبکہ ان کی گاڑی بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔