اختر مینگل کی خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کی گرفتاری کی مذمت

اختر مینگل کی خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کی گرفتاری کی مذمت

Sep 15, 2026|ویب ڈیسک

کوئٹہ(اباسین خبر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی گرفتاری اور ان کے ساتھ مبینہ ناروا سلوک کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے عوامی مینڈیٹ اور جمہوری اقدار کی توہین قرار دیا ہے۔سردار اختر جان مینگل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ عوام کے ووٹوں سے منتخب وزیراعلیٰ کو گرفتار کرنا جمہوری اصولوں اور عوامی رائے کے احترام کے تقاضوں کے منافی ہے۔انہوں نے کہا کہ جمہوری نظام میں عوام کا ووٹ بنیادی اہمیت رکھتا ہے، اس لیے منتخب نمائندوں کو حاصل سیاسی مینڈیٹ کے مطابق کام کرنے کا موقع دیا جانا چاہیے۔ ان کے مطابق منتخب حکومتوں اور عوامی نمائندوں کے خلاف ایسے اقدامات سے عوام کا جمہوری عمل پر اعتماد کمزور ہوتا ہے۔بی این پی سربراہ نے الزام عائد کیا کہ فارم 47 کے ذریعے قائم حکومت مسلسل عوامی مینڈیٹ کو نظرانداز کررہی ہے اور اقتدار برقرار رکھنے کی کوشش میں عوام کی آواز دبائی جارہی ہے۔