برکس اجلاس میں بھارتی حکام کی حرکات پر سفارتی حلقوں میں تنقید
نئی دہلی( مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی سفارتی فورم پر بھارتی حکام کے مبینہ غیر پیشہ ورانہ رویے نے سفارتی آداب پر سوالات اٹھا دیے۔روسی صدر کی تقریر کے دوران بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول کی توجہ کھانے کی جانب مرکوز ہونے کی ویڈیو سامنے آئی، جبکہ ایرانی صدر کے خطاب کے دوران بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال بھی مسلسل کھانا کھاتے دکھائی دیے۔دونوں واقعات کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین نے بھارتی حکام کے طرزِعمل کو نامناسب قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کی۔بھارتی صحافی اشوک سوائن نے بھی بھارتی وزارت خارجہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وزارت ملک کی ساکھ بہتر بنانے کے بجائے مودی کے لیے اعزازات جمع کرنے اور مفت کھانے میں مصروف ہے۔دوسری جانب بی جے پی رہنماؤں کی جانب سے برکس اجلاس سے متعلق مبینہ جعلی اور مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔