بنوں میں جے یو آئی کے مقامی امیر ٹارگٹ کلنگ میں قتل
Sep 15, 2026|ویب ڈیسک
پشاور ( اباسین خبر) خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں فائرنگ کے واقعے کے دوران جمعیت علمائے اسلام کے مقامی امیر ملک زاعلی رحمان جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق واقعہ سب ڈویژن وزیر کے علاقے دریوبہ میں پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے جے یو آئی سب ڈویژن وزیر دریوبہ کے امیر ملک زاعلی رحمان کو نشانہ بنایا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واردات کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جن کی گرفتاری کے لیے تلاش شروع کردی گئی ہے۔