بابر اعظم 6 سیزن بعد ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپس آئیں گے

بابر اعظم 6 سیزن بعد ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپس آئیں گے

Sep 15, 2026|ویب ڈیسک

لاہور (شوبز ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے قومی کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کی ہدایت پر عمل جاری ہے، جبکہ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم بھی طویل وقفے کے بعد ایکشن میں نظر آئیں گے۔ذرائع کے مطابق بابر اعظم پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ میں آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کی نمائندگی کریں گے۔پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کا پہلا مرحلہ جاری ہے جبکہ دوسرا راؤنڈ 18 ستمبر سے شروع ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم وطن واپسی پر دیگر معاملات مکمل کرنے کے بعد ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ میں حصہ لیں گے۔ انہوں نے پاکستان میں آخری فرسٹ کلاس میچ دسمبر 2019ء میں سینٹرل پنجاب کی جانب سے کھیلا تھا۔پی سی بی نے قومی کرکٹرز کے لیے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنا لازم قرار دیا ہے۔فاسٹ بولر شاہین آفریدی بھی طویل عرصے بعد فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل رہے ہیں، جبکہ حارث رؤف، فخر زمان اور سلمان علی آغا سمیت دیگر قومی کھلاڑی پریزیڈنٹ ٹرافی میں شریک ہیں۔