یمنی وزیر خارجہ کی حوثیوں کیخلاف عالمی فوجی حمایت کی اپیل

یمنی وزیر خارجہ کی حوثیوں کیخلاف عالمی فوجی حمایت کی اپیل

Oct 5, 2026|ویب ڈیسک

صنعا( مانیٹرنگ ڈیسک) یمنی وزیر خارجہ افراح الزوبہ نے حوثی ملیشیا کے خلاف فوجی کارروائی کیلئے عالمی برادری سے حمایت طلب کرلی۔افراح الزوبہ کا کہنا ہے کہ یمنی عوام کو اپنی ریاست اور سلامتی بحال کرنے کا حق حاصل ہے، جبکہ حکومتی فوجی کارروائی کا مقصد پورے ملک میں ریاستی خودمختاری دوبارہ قائم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہتھیاروں کو ریاستی کنٹرول میں لانا بھی فوجی مہم کا اہم مقصد ہے۔ عالمی برادری یمنی عوام اور ریاستی اداروں کی حمایت کرے، کیونکہ کشیدگی کم کرنے اور امن کے قیام کے تمام راستے ختم ہوچکے ہیں۔یمنی وزیر خارجہ کے مطابق حوثی ملیشیا طاقت کے زور پر یمنی عوام پر اپنی مرضی مسلط کر رہی ہے، جبکہ اس کی کارروائیوں سے پیدا ہونے والے خطرات یمن کی سرحدوں سے بھی تجاوز کرچکے ہیں۔