گورنر راج سیاسی طور پر اچھا فیصلہ نہیں، آخری حد نہیں چاہتے،امیر مقام

گورنر راج سیاسی طور پر اچھا فیصلہ نہیں، آخری حد نہیں چاہتے،امیر مقام

Oct 5, 2026|ویب ڈیسک

گلگت( اباسین خبر) وفاقی وزیر امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران امیر مقام نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج سیاسی طور پر مناسب فیصلہ نہیں، حکومت بھی معاملے کو آخری حد تک لے جانا نہیں چاہتی۔زاہد خان اور ثمر بلور کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ خیبر پختونخوا کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا گیا ہے، جبکہ وزیراعلیٰ صوبے میں ایک نکاتی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں اور دھرنوں میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبے کے حالات مسلسل خراب ہو رہے ہیں، وزیراعلیٰ گزشتہ دو ماہ کے دوران کبھی لاہور اور کبھی سندھ میں موجود رہے ہیں۔وفاقی وزیر کے مطابق خیبر پختونخوا میں دہشت گردی جاری ہے، صوبہ بدامنی کی لپیٹ میں ہے اور عوام شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، جبکہ لوگ اپنے پیاروں کی لاشیں اٹھانے پر مجبور ہیں۔ دہشت گردی کے معاملے پر سب کو متحد ہونا چاہیے۔امیر مقام نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا میں بدعنوانی عروج پر ہے اور وزیراعلیٰ اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کر رہے۔ صوبہ اس وقت بے یار و مددگار ہے، اس لیے حکومت کو عوامی مسائل کا احساس کرنا چاہیے۔