پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، ہنڈرڈ انڈیکس 1200 پوائنٹس گر گیا
Oct 5, 2026|ویب ڈیسک
کراچی( کامرس ڈیسک)کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان کے ساتھ کاروبار کا آغاز ہوا۔ٹریڈنگ کے ابتدائی مرحلے میں ہنڈرڈ انڈیکس 1200 سے زائد پوائنٹس گر کر ایک لاکھ 66 ہزار 850 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 68 ہزار 155 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔