جیٹ فیول 3 روز میں 9 روپے مہنگا، فضائی ٹکٹ بھی بڑھنے کا امکان
Oct 5, 2026|ویب ڈیسک
کراچی( کامرس ڈیسک)جیٹ فیول کی قیمت میں مسلسل اضافے کے باعث فضائی سفر کے کرائے مزید بڑھنے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔ایئرلائنز کے لیے تشویش کی نئی وجہ سامنے آئی ہے، کیونکہ صرف 3 روز کے دوران طیاروں کے ایندھن کی قیمت میں 9 روپے سے زائد اضافہ ہوا ہے۔ جیٹ فیول کی فی لیٹر قیمت بڑھ کر 355 روپے 52 پیسے ہوگئی۔یکم اکتوبر سے 3 اکتوبر کے دوران جیٹ فیول کی فی لیٹر قیمت مجموعی طور پر 9 روپے 5 پیسے بڑھی ہے، جس کے نتیجے میں ایئرلائنز کے آپریشنل اخراجات میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ایندھن کی بڑھتی قیمتوں کے اثرات کو دیکھتے ہوئے ایئرلائنز نے فضائی ٹکٹوں کے کرائے میں اضافے کا عندیہ دیا ہے۔