مالاکنڈ کے تاجروں کا 7 اکتوبر کو چکدرہ موٹروے بند کرنے کا اعلان

مالاکنڈ کے تاجروں کا 7 اکتوبر کو چکدرہ موٹروے بند کرنے کا اعلان

Oct 5, 2026|ویب ڈیسک

مالاکنڈ ( اباسین خبر) ضلع مالاکنڈ میں ٹیکسز کے نفاذ کے خلاف تاجروں کا احتجاج جاری ہے، جبکہ تاجر برادری نے 7 اکتوبر کو چکدرہ موٹروے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کرنے کا اعلان کردیا۔ذرائع کے مطابق مالاکنڈ ڈویژن میں مختلف ٹیکسز کے نفاذ اور ڈویژن کی آئینی حیثیت بحال کرنے کے مطالبے پر احتجاجی سرگرمیوں میں دوبارہ تیزی آگئی ہے۔تاجر برادری نے 7 اکتوبر کو چکدرہ موٹروے بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے عوام سے بھی احتجاج میں بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے۔