خیبر پختونخوا کی 8 جامعات کو نئے وائس چانسلرز مل گئے

خیبر پختونخوا کی 8 جامعات کو نئے وائس چانسلرز مل گئے

Oct 5, 2026|ویب ڈیسک

 پشاور ( اباسین خبر)خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کی 8 جامعات کیلئے نئے وائس چانسلرز کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر جلیل کو خیبر میڈیکل یونیورسٹی، ڈاکٹر عمران خان کو زرعی یونیورسٹی پشاور اور ڈاکٹر انیلہ انور کو شہید بینظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی پشاور کا وائس چانسلر مقرر کیا گیا ہے۔یونیورسٹی آف سوات کی سربراہی ڈاکٹر حسن الامین، شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل کی ڈاکٹر اقبال منیر اور یونیورسٹی آف مالاکنڈ کی ذمہ داری ڈاکٹر محمد ادریس کو سونپی گئی ہے۔اسی طرح ڈاکٹر محمد نسیم اللہ قریشی کو یونیورسٹی آف صوابی جبکہ ڈاکٹر ساجد رشید احمد کو یونیورسٹی آف ہری پور کا وائس چانسلر مقرر کیا گیا ہے۔نئی تعیناتیوں کے بعد مذکورہ جامعات میں انتظامی اور تعلیمی معاملات کی نگرانی نئے وائس چانسلرز کریں گے۔