سونا فی تولہ 1200 روپے مہنگا، چاندی کے نرخ بھی بڑھ گئے

سونا فی تولہ 1200 روپے مہنگا، چاندی کے نرخ بھی بڑھ گئے

Oct 5, 2026|ویب ڈیسک

کراچی( کامرس ڈیسک)عالمی منڈی کے ساتھ پاکستان میں بھی سونے اور چاندی کے نرخ بڑھ گئے ہیں۔آل صرافہ مارکیٹ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نرخ 4 لاکھ 37 ہزار 536 روپے ہوگئے۔ 10 گرام سونا 1029 روپے مہنگا ہوکر 3 لاکھ 75 ہزار 116 روپے کا ہوگیا۔چاندی کی 24 قیراط فی تولہ قیمت بھی 66 روپے بڑھ کر 6588 روپے پر پہنچ گئی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 12 ڈالر اضافے کے بعد 4150 ڈالر ہوگئی ہے۔