7 اکتوبر حملے اسرائیلی فوج کی ناکامی تھے،ایال زامیر

7 اکتوبر حملے اسرائیلی فوج کی ناکامی تھے،ایال زامیر

Oct 5, 2026|ویب ڈیسک

تل ابیب( مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیلی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایال زامیر نے 7 اکتوبر 2023ء کے حملوں کو فوج کی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان واقعات سے سبق سیکھنا ہوگا۔ایک بیان میں ایال زامیر نے کہا کہ 7 اکتوبر کو فوج کو سنگین ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ حملوں سے متعلق فوجی تحقیقات مکمل کرلی گئی ہیں، جن سے تباہی کی شدت کا اندازہ ہوا۔اسرائیلی فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ماضی کی ناکامیوں میں الجھے رہنے کے بجائے ان سے سبق حاصل کرتے ہوئے ضروری اصلاحات نافذ کرنا اور مستقبل کی جانب بڑھنا چاہیے۔