فٹ بال ورلڈ کپ: کوارٹر فائنل مرحلے کی تمام ٹیمیں سامنے آگئیں

فٹ بال ورلڈ کپ: کوارٹر فائنل مرحلے کی تمام ٹیمیں سامنے آگئیں

Jul 8, 2026|ویب ڈیسک

وینکوور ( سپورٹس ڈیسک) فٹ بال ورلڈ کپ کے 23ویں ایڈیشن کے کوارٹر فائنل مرحلے کی لائن اپ مکمل ہو گئی، جہاں مراکش، ناروے اور سوئٹزرلینڈ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے غیر متوقع انداز میں آخری آٹھ ٹیموں میں جگہ بنا لی۔وینکوور میں کھیلے گئے آخری پری کوارٹر فائنل میں سوئٹزرلینڈ نے کولمبیا کو شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا، جس کے ساتھ ہی میگا ایونٹ کے اگلے مرحلے کی تمام ٹیمیں سامنے آ گئیں۔دو روز کے وقفے کے بعد ٹورنامنٹ کا پہلا کوارٹر فائنل جمعے کی شب کھیلا جائے گا، جس میں فرانس اور مراکش کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔دوسرے کوارٹر فائنل میں اسپین کا مقابلہ بیلجیم سے ہوگا، جبکہ تیسرے کوارٹر فائنل میں انگلینڈ اور ناروے کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔آخری کوارٹر فائنل میں سوئٹزرلینڈ کا سامنا دفاعی چیمپئن ارجنٹینا سے ہوگا۔دوسرا، تیسرا اور چوتھا کوارٹر فائنل پاکستانی وقت کے مطابق ہفتے کی شب اور اتوار کی صبح کھیلے جائیں گے، جہاں سیمی فائنل میں رسائی کے لیے سخت مقابلوں کی توقع کی جا رہی ہے۔