ایرانی ترجمان کا امریکی شہریوں کو جنگ سے دور رہنے کا مشورہ

ایرانی ترجمان کا امریکی شہریوں کو جنگ سے دور رہنے کا مشورہ

Sep 5, 2026|ویب ڈیسک

تہران( مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکی شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ خود کو ایسی جنگ کا ایندھن نہ بننے دیں جس کا فیصلہ ان کے مفادات کے بجائے کوئی اور کررہا ہو۔اپنے بیان میں اسماعیل بقائی نے ایران کے خلاف جنگ کے دوران امریکی شہریوں کے قرضے معاف کرنے کی تجویز پر سوال اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ میں جنگ کے لیے امریکی شہریوں کو مالی فائدے دینے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ایرانی ترجمان کے مطابق امریکی شہریوں کے تعلیمی قرضے اور کریڈٹ کارڈ کے واجب الادا قرضے معاف کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا امریکی شہری اپنی زندگیوں اور مستقبل کو کسی اور کی جنگ کے لیے استعمال ہونے دیں گے؟اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکی شہریوں کو چاہیے کہ وہ خود کو کسی اور کی جنگ کا ایندھن نہ بننے دیں اور اپنی زندگیوں کے ساتھ ساتھ اپنے ٹیکس کا پیسہ بھی کسی دوسرے کے مفادات کے لیے استعمال نہ ہونے دیں۔انہوں نے زور دیا کہ امریکی شہریوں کو ایسے فیصلوں پر غور کرنا چاہیے جن کے اثرات براہ راست ان کی زندگیوں، مستقبل اور معاشی حالات پر پڑ سکتے ہیں۔