افغانستان نے زمبابوے کو 7 وکٹوں سے ہرا کر سہ ملکی ون ڈے سیریز کا ٹائٹل جیت لیا
شارجہ( سپورٹس ڈیسک)افغانستان نے سہ ملکی ون ڈے سیریز کے فائنل میں زمبابوے کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی۔ افغان ٹیم نے شاندار بولنگ، عمدہ فیلڈنگ اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت یکطرفہ کامیابی حاصل کی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق شارجہ میں کھیلے گئے فائنل میں زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 43.3 اوورز میں 169 رنز بنائے۔ زمبابوین کپتان سکندر رضا نے 68 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی، تاہم دیگر بلے باز نمایاں کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔افغانستان کی جانب سے راشد خان نے 41 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ فضل الحق فاروقی، محمد نبی اور بلال سمیع نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔170 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغانستان نے 34.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور حاصل کرلیا۔ابراہیم زادران نے ناقابلِ شکست 70 رنز بنائے، جبکہ کپتان رحمت شاہ نے 43 رنز کی اننگز کھیلی۔ دونوں بلے بازوں نے تیسری وکٹ کے لیے 82 رنز کی اہم شراکت قائم کرکے ٹیم کی جیت کی راہ ہموار کی۔حشمت اللہ شاہدی نے فاتحانہ چوکا لگا کر افغانستان کی فتح یقینی بنادی۔اس میچ میں راشد خان نے ایک اور اعزاز بھی حاصل کیا۔ وہ ون ڈے کرکٹ میں مسلسل 6 اننگز کے دوران 3 یا اس سے زیادہ وکٹیں لینے کا کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔