پی ایف ایف صدر محسن گیلانی کی فیفا صدر جیانی انفینٹینو سے ملاقات
Oct 24, 2026|ویب ڈیسک
ٹوکیو( سپورٹس ڈیسک) پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے صدر سید محسن گیلانی نے فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو سے ملاقات کرکے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔روزنامہ جنگ کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات ٹوکیو میں ایشین فٹبال کنفیڈریشن (اے ایف سی) کی غیر معمولی کانگریس کے بعد ہوئی۔ملاقات کے دوران محسن گیلانی نے فیفا کی صدارت کے لیے ایک اور مدت کے خواہشمند جیانی انفینٹینو کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔پی ایف ایف کے صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن ایشین فٹبال کنفیڈریشن کے مؤقف سے مکمل اتفاق کرتی ہے اور ایشیائی فٹبال میں اتحاد برقرار رکھنے کے لیے اے ایف سی کے ساتھ کھڑی ہے۔محسن گیلانی نے مزید کہا کہ ایشیائی فٹبال کے مشترکہ اور خوشحال مستقبل کے لیے پاکستان فٹبال فیڈریشن، اے ایف سی کے ساتھ ہم آہنگی سے کام کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔