ون ڈے ٹرائی سیریز راولپنڈی سے لاہور منتقل، بقیہ میچز قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے

ون ڈے ٹرائی سیریز راولپنڈی سے لاہور منتقل، بقیہ میچز قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے

Oct 24, 2026|ویب ڈیسک

لاہور( سپورٹس ڈیسک) ون ڈے ٹرائی سیریز راولپنڈی سے لاہور منتقل کردی گئی ہے، جس کے بعد سیریز کے باقی تمام میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔دنیا نیوز کے مطابق سیریز کا چوتھا میچ اتوار کو پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہوگا۔ قومی ٹیم چار پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں سرفہرست ہے، جبکہ کھلاڑیوں نے قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن بھی کیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے بھی قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے قومی ٹیم کا ٹریننگ سیشن دیکھا اور کھلاڑیوں کی بیٹنگ اور بولنگ پریکٹس کا مشاہدہ کیا۔اس موقع پر محسن نقوی نے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اور ٹیم منیجر سے ملاقات کی اور قومی کھلاڑیوں سے بھی بات چیت کی۔دوسری جانب قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا ہے کہ چھکے صرف انہیں نہیں پڑتے بلکہ دنیا کے ہر بولر کو مار پڑتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بہتر نتائج حاصل کرنے کے لیے پاکستان کو زیادہ رنز بنانے اور حریف ٹیم کو بڑا اسکور کرنے سے روکنے پر توجہ دینا ہوگی۔