ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کی بہن کو مبینہ پروٹوکول دینا پولیس اہلکاروں کو مہنگا پڑگیا

ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کی بہن کو مبینہ پروٹوکول دینا پولیس اہلکاروں کو مہنگا پڑگیا

Oct 24, 2026|ویب ڈیسک

لاہور ( شو بز ڈیسک) معروف ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کی بہن سامیہ مبارک کو مبینہ طور پر پروٹوکول دینے اور گرفتاری کے بعد چھوڑنے کے معاملے پر ڈیفنس بی پولیس کے ایس ایچ او سمیت تین اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔دنیا نیوز کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ ایس ایچ او ڈیفنس بی، محرر اور ایک لیڈی کانسٹیبل کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔حکام کے مطابق سامیہ مبارک کو بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑی پر روکا گیا تھا۔ اس معاملے میں پولیس اہلکاروں پر اختیارات سے تجاوز کرنے اور مبینہ طور پر رقم لے کر ملزمان کو چھوڑنے کے الزامات سامنے آئے ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ شفاف تحقیقات کو یقینی بنانے کے لیے تینوں اہلکاروں کو عہدوں سے ہٹایا گیا ہے، جبکہ معاملے کی انکوائری ایس ایس پی آپریشنز کے سپرد کردی گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تحقیقات کے دوران الزامات ثابت ہونے کی صورت میں متعلقہ اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔