ملائکہ اروڑا کی سیاہ عبائے اور حجاب میں شیخ زاید گرینڈ مسجد سے ویڈیو وائرل
ممبئی( شو بز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ، ماڈل اور ڈانسر ملائکہ اروڑا نے ابوظبی کی شیخ زاید گرینڈ مسجد کی زیارت کے دوران سیاہ عبائے اور حجاب میں بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی، جسے مداحوں کی جانب سے پسند کیا جا رہا ہے۔روزنامہ جنگ کے مطابق اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی سالگرہ سے قبل مسجد کی زیارت کی ویڈیو پوسٹ کی۔ ویڈیو کے پس منظر میں انہوں نے پروفیسر اقبال عظیم کا معروف نعتیہ کلام ’’فاصلوں کو تکلّف‘‘ منتخب کیا۔ویڈیو میں ملائکہ اروڑا کو سیاہ عبائے اور حجاب میں مسجد کے سامنے کھڑے دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ مسجد کا سفید بیرونی منظر اور اس کے شاندار گنبد بھی نمایاں ہیں۔اداکارہ نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ کچھ مقامات انسان کو ٹھہر کر سوچنے پر مجبور کرتے ہیں، جبکہ کچھ دل میں احساسات جگاتے ہیں، اور اس مقام نے یہ دونوں کام کیے۔ملائکہ اروڑا کی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سراہا جا رہا ہے اور مداح ان کے اس انداز کو پسند کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ خبر کے مطابق اداکارہ نے گزشتہ روز دبئی میں اپنی 53ویں سالگرہ منائی۔