حریم فاروق کا باڈی شیمنگ پر دوٹوک مؤقف، صبح کے منفرد معمول سے بھی پردہ اٹھا دیا

حریم فاروق کا باڈی شیمنگ پر دوٹوک مؤقف، صبح کے منفرد معمول سے بھی پردہ اٹھا دیا

Oct 24, 2026|ویب ڈیسک

کراچی( شو بز ڈیسک) پاکستانی اداکارہ اور پروڈیوسر حریم فاروق نے لباس اور جسمانی ساخت پر ہونے والی تنقید کے جواب میں کہا ہے کہ وہ خود کو اپنی اصل شخصیت کے ساتھ قبول کرنے پر یقین رکھتی ہیں اور دوسروں کی رائے کو اپنے اوپر حاوی نہیں ہونے دیتیں۔ایکسپریس نیوز کے مطابق اداکارہ حال ہی میں فلم ’منگو جٹ‘ کی تشہیری مہم کے دوران مختصر کرتیوں اور پٹیالہ شلواروں میں نظر آئیں، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے لباس کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔تاہم حریم فاروق کا کہنا ہے کہ وہ اپنے جسم کے حوالے سے دوسروں کی تنقید کو زیادہ اہمیت نہیں دیتیں بلکہ اپنی شخصیت کو قبول کرنے اور خود سے مثبت رویہ رکھنے پر یقین رکھتی ہیں۔اداکارہ نے اپنے صبح کے ایک منفرد معمول کے بارے میں بھی بتایا۔ ان کے مطابق وہ روزانہ بیدار ہونے کے بعد خود سے مثبت باتیں کرتی ہیں اور اپنے جسم کے مختلف اعضا کا شکریہ ادا کرتی ہیں۔حریم فاروق کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بازوؤں، ٹانگوں اور پورے جسم کی شکر گزار ہیں، کیونکہ یہی انہیں زندگی میں آگے بڑھنے اور روزمرہ کے کام انجام دینے میں مدد دیتے ہیں۔اداکارہ کے مطابق خود سے مثبت گفتگو اور اپنے جسم کے لیے شکرگزاری کا یہ معمول اب ان کی روزمرہ زندگی کا مستقل حصہ بن چکا ہے۔