اداکارہ ایمن سلیم پیپلز پارٹی میں شامل، سیاسی سفر کا آغاز کردیا

اداکارہ ایمن سلیم پیپلز پارٹی میں شامل، سیاسی سفر کا آغاز کردیا

Oct 24, 2026|ویب ڈیسک

کراچی( شو بز ڈیسک) اداکارہ اور سابق پاکستانی کرکٹر سلیم یوسف کی صاحبزادی ایمن سلیم نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے اپنے سیاسی سفر کا آغاز کردیا۔ایمن سلیم کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جس میں وہ ایک تقریب کے دوران پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتی دکھائی دیتی ہیں۔اس موقع پر اداکارہ نے کہا کہ وہ بچپن سے ہی شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی بڑی مداح رہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں ہر وہ لڑکی شہید بے نظیر بھٹو سے متاثر ہے جس نے ان کی زندگی اور جدوجہد کو دیکھا ہے۔ایمن سلیم نے کہا کہ ان کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کا حصہ بننا خوشی اور فخر کی بات ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ذاتی طور پر ان کے لیے یہ محض ایک سیاسی فیصلہ نہیں، بلکہ اپنے ملک اور عوام سے کیا جانے والا وعدہ ہے۔اداکارہ کے مطابق وہ اس پلیٹ فارم کے ذریعے نیک نیتی اور خلوص کے ساتھ ملک کے لیے کام کرنا چاہتی ہیں۔