پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران منفی رجحان، 100 انڈیکس میں 4044 پوائنٹس کی کمی
Oct 24, 2026|ویب ڈیسک
کراچی( کامرس ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران منفی رجحان رہا اور 100 انڈیکس 4044 پوائنٹس کی کمی کے بعد 162374 پوائنٹس پر بند ہوا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 4406 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ اس دوران انڈیکس کی بلند ترین سطح 166698 پوائنٹس جبکہ کم ترین سطح 162292 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔رپورٹ کے مطابق ہفتے کے دوران حصص بازار میں 1.96 ارب شیئرز کے سودے ہوئے، جن کی مجموعی مالیت 96 ارب روپے رہی۔دوسری جانب کاروباری ہفتے کے دوران مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 465 ارب روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد یہ گھٹ کر 18014 ارب روپے رہ گئی۔