ٹرمپ اور پوٹن کے نئے معاہدے کے تحت روسی ڈیزل کے تین ٹینکر امریکا روانہ

ٹرمپ اور پوٹن کے نئے معاہدے کے تحت روسی ڈیزل کے تین ٹینکر امریکا روانہ

Oct 24, 2026|ویب ڈیسک

واشنگٹن ( مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا کے لیے 2023 کے بعد روسی ڈیزل کی پہلی براہِ راست کھیپ لے جانے والے تین ٹینکر روانہ ہوگئے ہیں۔ یہ پیش رفت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے درمیان طے پانے والے نئے انتظام کے تحت سامنے آئی ہے۔رپورٹ کے مطابق مالٹا کے پرچم بردار ٹینکر Agioi Fanendes نے 22 اکتوبر 2026 کو تقریباً 40 ہزار میٹرک ٹن ڈیزل لوڈ کیا، جو تقریباً 3 لاکھ بیرل کے برابر ہے۔جہازوں کی نقل و حرکت سے متعلق ٹریکنگ ڈیٹا کے مطابق اس ٹینکر کی نیویارک آمد 7 نومبر 2026 کو متوقع ہے۔روس کے نائب وزیراعظم الیگزینڈر نوواک نے تصدیق کی ہے کہ اس انتظام کے تحت تین ٹینکر روانہ ہوچکے ہیں، تاہم دیگر دو جہازوں کی منزل اور ان میں موجود ڈیزل کی مقدار سے متعلق تفصیلات کی تصدیق نہیں ہوسکی۔یہ کھیپ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن کی جانب سے اعلان کردہ ایک غیر معمولی معاہدے کے بعد روانہ کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس انتظام کا مقصد امریکی پابندیوں میں عارضی نرمی اور ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں میں کمی لانے میں مدد فراہم کرنا ہے۔ٹرمپ کے اعلان کردہ منصوبے کے تحت روس کو فوری طور پر 3 لاکھ ٹن ایندھن فراہم کرنا ہے، جس کے بعد نومبر میں 5 لاکھ ٹن اور بعد ازاں 10 لاکھ ٹن کی مزید فراہمی کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔